22 فروری، 2019، 1:20 PM

خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی " ولایت 97 " نامی بحری مشقوں کا آغاز

خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی  " ولایت 97 " نامی بحری مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں " ولایت 97 " نامی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں " ولایت 97 " نامی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کل اعلان کیا تھا کہ خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی بحری فوجی مشقیں آج جمعہ سے شروع ہوجائیں گی۔انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی بحری مشقوں کا سلسلہ آبنائے ہرمز سے لیکر بحر عمان اور بحر ہند تک تین دن تک جاری رہےگا ۔ ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ بحری مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے اور ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تونائيوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ کی بحری مشقیں 2 ملین مربع کلو میٹر پر محیط ہیں۔۔ بحری مشقوں میں ایران کی جدید آبدوز فاتح کو بھی شامل کیا گيا ہے۔ بحری مشقوں کا سلسلہ تین دن تک جاری رہےگا۔ بحری مشقوں میں ایران کی مسلح افواج کے تمام یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

News ID 1888292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha